ہالینڈ: ریلوے اسٹیشن پر دو افراد پر چاقو سے حملہ دہشت گردی کا حملہ تھا

ریلوے اسٹیشن پر دو افراد پر چاقو سے حملہ دہشت گردی کا حملہ تھا ، حملہ آور نے دو افراد کو قصداً چاقو مارا

ہالینڈ: ریلوے اسٹیشن پر دو افراد پر چاقو سے حملہ دہشت گردی کا حملہ تھا

ہالینڈ  کے ریلوے اسٹیشن پر دو افراد پر چاقو سے حملہ دہشت گردی کا حملہ تھا۔

ایمسٹرڈیم بلدیہ  کی طرف سے جاری کردہ  تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ حملہ آور نے دو افراد کو قصداً چاقو مارا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہالینڈ اٹارنی دفتر کی طلب پر جرمن پولیس کی طرف سے جرمنی میں حملہ آور  کے گھر  کی تلاشی لی  گئی ہے اور مشتبہ کو سوموار کے دن عدالت  میں پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ جمعہ کے روز ایمسٹرڈیم  کے مرکزی ریلوے اسٹیشن پر دو افراد پر چاقو سے حملہ کیا گیا۔

فرار ہوتا حملہ آور   پولیس کی گولی سے زخمی ہو گیا تھا۔ پولیس نے اسٹیشن کو بھی کچھ عرصے کے لئے مسافروں سے خالی کروا دیا تھا اور ٹرین کے سفر بھی روک دئیے گئے تھے۔

مشتبہ شخص 19 سالہ افغان ہے جسے جرمنی کا رہائشی پرمنٹ حاصل ہے اور جن افراد کو اس نے حملے کا نشانہ بنایا وہ امریکی شہری ہیں۔



متعللقہ خبریں