ولندیزی سیاست دان نے موت کے ڈر سے پیغمبراسلام کے خاکوں پرمبنی مقابلہ منسوخ کردیا

انتہائی دائیں بازو کے نظریات رکھنے والے متنازعہ  ولندیزی  سیاست دان خیئرٹ وِلڈرز نے پیغمبر اسلام کے خاکوں پر مشتمل مقابلے کے انعقاد کا منصوبہ ترک کرنے کا اعلان کیا ہے

ولندیزی سیاست دان نے موت کے ڈر سے پیغمبراسلام کے خاکوں پرمبنی مقابلہ منسوخ کردیا

انتہائی دائیں بازو کے نظریات رکھنے والے متنازعہ  ولندیزی  سیاست دان خیئرٹ وِلڈرز نے پیغمبر اسلام کے خاکوں پر مشتمل مقابلے کے انعقاد کا منصوبہ ترک کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ولڈرز کے اس مجوزہ مقابلے پر مسلم دنیا میں غم وغصہ کا اظہار کیا جا رہا تھا۔

 وِلڈرز کے مطابق، انہوں نے یہ فیصلہ موت کی متعدد دھمکیوں اور عام لوگوں کو جہادیوں کے ممکنہ حملوں سے بچانے کے تناظر میں کیا ہے ۔

 ولندیزی  پولیس نے دو روز قبل ہی ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا تھا جس پر شبہ تھا کہ وہ وِلڈرز کو نشانہ بنانے کا ارادہ رکھتا تھا جسے  گزشتہ روز عدالت میں بھی پیش کر دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں