ڈنمارک میں برقع اور نقاب پر لگائی جانے والی پابندی کے خلاف منفرد انداز میں احتجاج

فیشن ویک کے دوران متعدد ڈیزائنرز نے اپنی اپنی کلیکشنز کی تشہیر کی لیکن ایک ایرانی ڈیزائنر ریزا اعتمادی نے اپنی برانڈ 'ایم یو ایف 10' کے تحت تمام ماڈلز کو برقعے اور نقاب میں پیش کیا، جنہوں نے نہایت اعتماد کے ساتھ ریمپ پر واک کی

ڈنمارک میں برقع اور نقاب پر لگائی جانے والی پابندی کے خلاف منفرد انداز میں احتجاج

ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں خواتین کے برقع اور نقاب پر لگائی جانے والی پابندی کے خلاف منفرد انداز میں احتجاج کیا گیا۔

حال ہی میں کوپن ہیگن فیشن ویک کا میلہ سجایا گیا جس میں اسٹریٹ اسٹائل سمیت دیگر منفرد اسٹائلز پیش کیے گئے۔

فیشن ویک کے دوران متعدد ڈیزائنرز نے اپنی اپنی کلیکشنز کی تشہیر کی لیکن ایک ایرانی ڈیزائنر ریزا اعتمادی نے اپنی برانڈ 'ایم یو ایف 10' کے تحت تمام ماڈلز کو برقعے اور نقاب میں پیش کیا، جنہوں نے نہایت اعتماد کے ساتھ ریمپ پر واک کی۔

ماڈلز نے حجاب، برقعے اور نقاب میں ریمپ واک کرتے ہوئے خواتین کے حقوق کی پامالی کے حوالے سے آواز بلند کی۔

حکام نے خواتین کے پردہ کرنے پر پابندی لگا کر ان کے حقوق پر ڈاکا ڈالا ہے جب کہ مغربی دنیا میں آزادانہ پسند پر فخر کیاجاتا ہے۔

 



متعللقہ خبریں