ہم نہ تو معذرت کریں گے اور نہ ہی قدم پیچھے ہٹائیں گے: جسٹن ٹروڈو

ہم سعودی عرب کے ساتھ درپیش کشیدگی کی وجہ سے نہ تو معذرت کریں گے اور نہ ہی قدم پیچھے ہٹائیں گے: وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو

ہم نہ تو معذرت کریں گے اور نہ ہی قدم پیچھے ہٹائیں گے: جسٹن ٹروڈو

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب کے ساتھ درپیش کشیدگی کی وجہ سے نہ تو معذرت کریں گے اور نہ ہی قدم پیچھے ہٹائیں گے۔

جسٹن ٹروڈو نے مونٹریال شہر میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کی اور صحافیوں کے لئے بیان جاری کیا۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ ڈپلومیٹک مذاکرات جاری رہیں گے لیکن اس کے مقابل گذشتہ ہفتے بعض ایکٹیوسٹوں کی گرفتاری پر کینیڈا کی طرف سے اس ملک پر کی گئی تنقیدوں  سے بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

ٹروڈو نے کہا کہ وزیر خارجہ کرسٹیا فری لینڈ نے منگل کے دن اپنے سعودی ہم منصب کے ساتھ ایک طویل مذاکرات کئے۔ دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات  کی تعمیر نو  کے لئے ہم نے براہ راست سعودی حکومت کے ساتھ رابطہ کیا ہے تاہم  مذاکراتی ایجنڈے میں سعودی عرب سے معذرت طلبی یا سوشل میڈیا سے انسانی حقوق سے متعلق کی گئی تنقیدوں  سے پیچھے ہٹنے کے موضوعات شامل نہیں ہیں۔

ٹروڈو نے کہا کہ جیسا کہ وزیر خارجہ کرسٹیا فری لینڈ نے کہا  اور ہم  بھی اس کا اعادہ کریں گے کہ کینیڈا ہمیشہ اور ہر سطح پر خواہ وہ نجی ہو یا سرکاری انسانی حقوق کے بارے میں مضبوط اور دو ٹوک شکل میں آواز بلند کرنا جاری رکھے گا۔ کینیڈا کا ہدف سعودی عرب کے ساتھ خراب تعلقات رکھنا نہیں بلکہ اس کے بالکل  برعکس ہم سعودی عرب کے ساتھ پائیدار تعلقات کے خواہش مند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ایک مخصوص اہمیت کا حامل اور انسانی حقوق کے معاملے میں پیش رفت کرنے والا ملک ہے لیکن ہم بھی دنیا کے ہر گوشے میں درپیش مشکلات  پر توجہ مرکوز کروانا جاری  رکھیں گے۔

واضح رہے کہ سعودی  سکیورٹی حکام کی طرف سے بعض انسانی حقوق کے علمبرداروں کو حراست میں لئے جانے کے بعد کینیڈا کی طرف سے جاری کئے گئے بیانات  دونوں ملکوں کے درمیان  سفارتی بحران کا سبب بنے تھے۔

ریاض انتظامیہ نے کینیڈا کی وزیر خارجہ کرسٹیا فری لینڈ اور کینیڈا کے سفیر کی طرف سے "ایکٹیوسٹوں کی فوری رہائی " سے متعلق بیانات پر ردعمل کے طور پر ریاض میں کینیڈا کے سفیر کو ناپسندیدہ شخصیت اعلان کیا تھا اور کینیڈا کے ساتھ تمام تجارتی تعلقات کو منجمد کر دیا تھا۔



متعللقہ خبریں