ایتھنز: جنگل میں لگی آگ،ہلاکتوں کی تعداد 91 ہو گئی

یونانی دارالحکومت  ایتھنز  کے قریب  لگنے والی آگ  کے نتیجے میں ہلاک شدگان کی تعداد 91  ہو گئی ہے

1021881
ایتھنز: جنگل میں لگی آگ،ہلاکتوں کی تعداد 91 ہو گئی

یونانی دارالحکومت  ایتھنز  کے قریب  لگنے والی آگ  کے نتیجے میں ہلاک شدگان کی تعداد 91  ہو گئی ہے ۔

  آگ بجھانے والے  ادارے  کا کہنا ہے کہ  25 افراد تاحال لا پتہ ہیں جن کی تلاش بدستور جاری ہے ۔

  ادارے   کی ترجمان استرا ولا مالیری   نے  بتایا ہے کہ    آتشزدگی کی زد میں  آکر ہلاک ہونے والے 59 افراد کی شناخت کر لی گئی  جن کی آخری رسومات       کا آغاز ہو چکا ہے۔

 یاد رہے کہ ایتھنز    سے 25 کلومیٹر کے فاصلے پر  جنگل میں لگنے والی آگ تیز ہواوں کی وجہ سے  زور   پکڑ گئی  جس کے نتیجے میں  180 سے زائد افراد  زخمی  ہوئے اور متعدد مکانات    اور گاڑیاں بھی جل  گئیں ۔



متعللقہ خبریں