کینیڈا: مسلح حملہ، حملہ آور سمیت 2 افراد ہلاک، 13 زخمی

کینیڈا کے شہر ٹورونٹو میں مسلح حملے میں حملہ آور سمیت 2 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہو گئے

1017202
کینیڈا: مسلح حملہ، حملہ آور سمیت 2 افراد ہلاک، 13 زخمی

کینیڈا کے شہر ٹورونٹو میں مسلح حملے میں حملہ آور سمیت 2 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہو گئے ہیں۔

واقعہ اتوار کی شام ڈنفورڈ اور لوگان شاہراہ کے اتصال کے مقام اور یونان محلّے کے نام سے پہچانے جانے والے علاقے میں مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجے پیش آیا۔

پولیس کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق حملے میں حملہ آور سمیت 2 افراد ہلاک اور ایک بچہ سمیت 13 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

ٹورونٹو پولیس  ڈائریکٹر  مارک سانڈرس نے کہا ہے کہ گولی لگنے سے زخمی ہونے والی ایک عورت ہلاک ہو گئی ہے جبکہ ایک چھوٹی بچی کی حالت نازک ہے۔

پولیس ترجمان مارک پوگاش نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ واقعے کے دہشت گردی کا واقعہ ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں کچھ کہنا فی الوقت مشکل ہے۔

عینی شاہدوں کے مطابق ایک سیاہ لباس میں ملبوس شخص نے اسلحے سے لوگوں پر فائرنگ کی اور کم از کم 20 دفعہ فائر کیا گیا۔

واضح رہے کہ ماہِ اپریل میں بھی ٹورونٹو میں ایک عورت  حملہ آور نے  اپنی گاڑی کو ہجوم پر چڑھا دیا تھا جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں