ہم اپنی بندرگاہوں کو پناہ گزینوں کے لیے بند کر دیں گے:اطالوی وزیر داخلہ

اطالوی  وزیر داخلہ ماتیو سالوانی نے کہا ہے کہ  ہم اپنی بندرگاہوں کو  پناہ گزینوں    کےلیے بند کر رہے ہیں جس پر بحث کےلیے یورپی وزرائے داخلہ کے متوقع اجلاس میں غور ہوگا

ہم اپنی بندرگاہوں کو پناہ گزینوں کے لیے بند کر دیں گے:اطالوی وزیر داخلہ

اطالوی  وزیر داخلہ ماتیو سالوانی نے کہا ہے کہ  ہم اپنی بندرگاہوں کو  پناہ گزینوں    کےلیے بند کر رہے ہیں۔

 سالوانی نے  بتایا کہ  اس  موضوع پر  جمعرات کے روز  آسٹریا کےشہر انسبراک میں   ہونے والے   یورپی وزرائے داخلہ  کے   اجلاس میں  بحث ہوگی ۔

 واضح  رہے کہ  اٹلی   ان جہازوں کو بھی اپنی بندر گاہوں پر لنگر انداز کرنے کے مخالف ہے جو کہ  پناہ گزینوں کو بچانے کی عالمی سرگرمیوں میں حصہ  لیتے ہیں۔

  حکومت  اٹلی کا   کہنا ہے کہ  سال رواں کی پہلی شش ماہی کے دوران  16700 غیر قانونی تارکین وطن    ملک میں داخل ہوئے جن کی تعداد  میں گزشتہ سال کے مقابلے میں  80 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔



متعللقہ خبریں