"جمہوریہ مقدونیہ" کے نام کا تنازعہ بالاخرحل ہوگیا،نیا نام کیا ہے جانئے؟

سابق یوگوسلاویہ کی" جمہوریہ مقدونیہ" کے نام سے متعلق یونان اور خطہ  بلقان کی اس چھوٹی سی ریاست کے مابین پائے جانے والے شدید تنازعے میں عشروں بعد بالاخر  ایک تصفیہ  سامنے آیا ہے

"جمہوریہ مقدونیہ" کے نام کا تنازعہ بالاخرحل ہوگیا،نیا نام کیا ہے جانئے؟

سابق یوگوسلاویہ کی" جمہوریہ مقدونیہ" کے نام سے متعلق یونان اور خطہ  بلقان کی اس چھوٹی سی ریاست کے مابین پائے جانے والے شدید تنازعے میں عشروں بعد بالاخر  ایک تصفیہ  سامنے آیا ہے ۔

 یہ بات یونانی وزیر اعظم الیکسس چپراس نے گزشتہ  شام  دارالحکومت ایتھنز میں یونانی صدر سے ملاقات  کے دوران براہ راست ٹی وی چینل پر کہی۔

 انہوں نے کہا کہ یونان اور مقدونیہ کے مابین ایک تاریخی اتفاق رائے ہو گیا ہے۔

اس سے قبل انہوں نے مقدونیہ کے وزیر اعظم زوران  زائیف سے ٹیلیفون پر رابطہ بھی کیا ۔

 سابق یوگوسلاویہ کی جمہوریہ مقدونیہ کا نیا نام اب"  شمالی جمہوریہ  مقدونیہ" ہو گا۔



متعللقہ خبریں