اسرائیل کو اپنی حفاظت کا حق حاصل ہے: چانسلر انگیلا مرکل

جرمنی کو سکیورٹی کے حوالے سے اسرائیل کے اندیشوں کا احساس ہے  اور اظہار بیان کی آزادی  اور پُر امن مظاہروں کے حق کا غلط استعمال نہیں کیا جانا چاہیے: مرکل

اسرائیل کو اپنی حفاظت کا حق حاصل ہے: چانسلر انگیلا مرکل

جرمن چانسلر انگیلا مرکل نے اسرائیل کے غزہ میں 62 فلسطینیوں کو شہید کرنے پر کوئی ردعمل  پیش نہیں کیا۔

جرمن حکومت کے ترجمان سٹیفن سائیبرٹ کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق مرکل نے اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو کے ساتھ ٹیلی فون پر ملاقات کی۔

مذاکرات میں مرکل نے اسرائیل کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی اور غزہ کی صورتحال کے حوالے سے تشدد میں اضافے پر اندیشوں کا اظہار کیا۔

مرکل نے کہا کہ جرمنی کو سکیورٹی کے حوالے سے اسرائیل کے اندیشوں کا احساس ہے  اور اظہار بیان کی آزادی  اور پُر امن مظاہروں کے حق کا غلط استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔

سائیبرٹ کے بیان کے مطابق   مرکل نے مزید کہا ہے کہ جب تک تہران اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرتا رہتا ہے برطانیہ اور فرانس  کی طرح جرمنی بھی ایران کے ساتھ طے شدہ  جوہری سمجھوتے پر کاربند رہے گا۔

مذاکرات میں مرکل اور نیتان یاہو نے ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر اور شام، عراق اور یمن جیسے علاقائی ممالک میں عدم استحکام  پھیلانے والے کردار  پر اندیشوں کا اظہار کیا۔

سائیبرٹ کے مطابق مذاکرات میں مرکل نے گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیل کی فوجی پوزیشنوں پر ایران کے حملوں کی بھی مذمت کی اور کہا کہ  اسرائیل کو اپنی حفاظت کا حق حاصل ہے۔



متعللقہ خبریں