میں صدر پوتن کے ہم پلّہ ہوں: امانوئیل ماکرون

شراب نوشی کے دوران کئے گئے دعوے نے تنقیدوں کے تیر امانوئیل ماکرون کی طرف موڑ دئیے

954347
میں صدر پوتن کے ہم پلّہ ہوں: امانوئیل ماکرون

فرانس کے صدر امانوئیل ماکرون نے شراب نوشی کے بعد اپنا اور صدر ولادی میر پوتن کا تقابل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ روس کے صدر ولادی میر پوتن کے ہم پلہ ہیں ۔

ان کے اس بیان نے سوشل میڈیا میں تنقید کے تیروں کا رُخ ان کی طرف موڑ دیا ہے۔

اطلاع کے مطابق ماکرون نے اتوار کے دن RMC  ریڈیو پر جیکوئیس بورڈین  اور میڈیا پارٹ سائٹ سے ایڈوے پلینل کے لئے 3 گھنٹوں کا انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنے   ابتدائی صدارتی سالوں کے کاموں کے بارے میں بتایا۔

دعوے کے مطابق انٹرویو کے بعد ماکرون نے صحافیوں کے ساتھ شراب نوشی کی ۔

جیکوئیس بورڈین   کے مطابق ماکرون نے شراب نوشی کے دوران باتیں کرتے ہوئے کہا کہ "میں پوتن کے ساتھ ہم پلّہ  ہوں۔ علاوہ ازیں پوتن مجھے سمجھتے ہیں۔ میں نے شام پر حملے کا فیصلہ کیا تاکہ پوتن  ہماری شام میں موجودگی کو سمجھ سکیں"۔

ماکرون کے یہ بیانات ذرائع ابلاغ کے ہاتھ لگنے کے بعد ماکرون ٹویٹر صارفین کی تنقیدوں کا ہدف بن گئے ہیں۔

پال ڈوال نامی ایک ٹویٹر صارف نے کہا ہے کہ " ماکرون کو ڈیٹوکس  ہونے کی یا پھر تھراپی کروانے کی ضرورت ہے۔ وہ بڑے ہو کر پوتن بننے کی خواہش کر سکتے ہیں لیکن  جو شاندار وقت پوتن کو حاصل ہے وہ ماکرون کو نہیں مل سکتا"۔

گلاویسٹ نامی ٹویٹر صارف نے کہا ہے کہ "کیا ایسی ہی بات نپولین نے بھی زار  الیگزینڈر اوّل کے لئے نہیں کہی تھی ؟"

گالا نامی ٹویٹر صارف نے  کارٹون فلم ساوتھ پارک کے کردار  ایرک کارٹ مین کے حوالے سے طنزیہ انداز میں لکھا ہے کہ "میری اتھارٹی کا احترام کریں"۔

جیسن برونٹسکی نے کہا ہے کہ "ایسا کہنے کے لئے ماکرون کا شراب سے بڑھ کر کچھ پینا ضروری ہے"۔

بورن اگین ہارڈ  نامی ٹویٹر صارف نے کہا ہے کہ ماکرون کا پوتن کے ہم پلّہ ہونے کے لئے ماکرون کا کم از کم جوڈو سیکھنا ضروری ہے۔



متعللقہ خبریں