ہم امریکہ کی زیر قیادت شامی آپریشن کے ساتھ تعاون کرتے ہیں: جین اسٹالٹن برگ

نیٹو اتحادی امریکہ، برطانیہ اور فرانس کے اسد انتظامیہ کے خلاف فضائی آپریشن کے ساتھ بھر پور تعاون کرتے ہیں: جین اسٹالٹن برگ

ہم امریکہ کی زیر قیادت شامی آپریشن کے ساتھ تعاون کرتے ہیں: جین اسٹالٹن برگ

برسلز میں نیٹوہیڈ کوارٹر پر ہنگامی اجلاس  کے بعد جاری کردہ  اختتامی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیٹو اتحادی امریکہ، برطانیہ اور فرانس کے اسد انتظامیہ کے خلاف فضائی آپریشن کے ساتھ بھر پور تعاون کرتے ہیں۔

اجلاس کے بعد نیٹو کے سیکرٹری جنرل جین اسٹالٹن برگ  نے بھی جاری کردہ بیان میں اسد انتظامیہ کی طرف سے مشرقی الغوطہ  میں کیمیائی اسلحے کے استعمال کی مذمت کی ہے اور  کہا ہے کہ ہم امریکہ کی زیر قیادت شامی آپریشن کے ساتھ تعاون کرتے ہیں۔

اسٹالٹن برگ نے کہا ہے کہ  آپریشن سے قبل نیٹو نے تمام راستے ناکام ہونے کی یاد دہانی کرواتے ہوئے کہا تھا کہ فوجی حل کے علاوہ کوئی چارہ کار نہیں رہا اور بین الاقوامی برادری کو اس کا بھر پور جواب دینا چاہیے۔



متعللقہ خبریں