سرگی سکرپل پر زہریلی گیس حملے میں روس ملوث ہے: برطانیہ

برطانوی وزیر اعظم  تھریسامے نے سابق روسی  جاسوس سیرگی سکرپل پر زہریلی گیس کے حملے کی ذمہ داری روس پر عائد کی ہے

سرگی سکرپل پر  زہریلی گیس حملے میں روس ملوث ہے: برطانیہ

برطانوی وزیر اعظم  تھریسامے نے سابق روسی  جاسوس سیرگی سکرپل پر زہریلی گیس کے حملے کی ذمہ داری روس پر عائد کی ہے۔

 وزیراعظم مے نے اپنے خطاب میں کہا کہ ماسکو حکام نے یا تو براہ ر است اس حملے کے احکامات دیے تھے یا پھر انہوں نے اسے ممکن بنانے میں کردار ادا کیا ہے۔

 مے نے روس سے کہا کہ وہ جلد ہی  ممنوعہ کیمیائی  اسلحے  (او پی سی ڈبلیو) کے استعمال کے بارے میں وضاحت پیش کرے  ۔

 دوسری جانب  روس نے مے کے خطاب کو توہین آمیز قرار دیا ہے۔

 یاد رہے کہ   سابق روسی ڈبل ایجنٹ سیرگی سکرپل اور ان کی بیٹی کو گزشتہ ہفتے سیلسبری میں کیمیائی حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں