غلط بیانی نے قلمدان چھین لیا،ولندیزی وزیرخارجہ مستعفی

ہالینڈ کے وزیر خارجہ ہالبے زائسترا نےروسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ 2006 میں ہونے والی ایک ملاقات کے دوران موجود ہونے کے بارے میں غلط بیانی سے کام لیا تھا جس پرانہیں مستعفی ہونا پڑا

910113
غلط بیانی نے قلمدان چھین لیا،ولندیزی وزیرخارجہ مستعفی

ہالینڈ کے وزیر خارجہ ہالبے زائسترا نے اپنا منصب سنبھالنے کے محض چار ماہ بعد ہی  عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

 یہ استعفیٰ ان کی طرف سے اس اعتراف کے بعد سامنے آیا ہے کہ انہوں نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ 2006 میں ہونے والی ایک ملاقات کے دوران موجود ہونے کے بارے میں غلط بیانی سے کام لیا تھا۔

 پارلیمان کے ہنگامی اجلاس کے دوران زائسترے نے نمناک آنکھوں کے ساتھ کہا کہ ان کے پاس اس کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں ہے کہ وہ اپنا استعفیٰ   شاہی خاندان  کے حوالے کر دیں۔

یاد رہے کہ  وہ چند گھنٹوں بعد ماسکو کے ایک سرکاری دورے پر روانہ ہونے والے تھے۔



متعللقہ خبریں