لندن سٹی ہوائی اڈے  کے جوار سے دوسری جنگ عظیم  کے دور کا بم برآمد ، ہوائی اڈہ بند

لندن کے سٹی ہوائی اڈے  کو دوسری جنگ عظیم  کے دور کے ایک بم برآمد ہونے کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے۔

لندن سٹی ہوائی اڈے  کے جوار سے دوسری جنگ عظیم  کے دور کا بم برآمد ، ہوائی اڈہ  بند

لندن کے سٹی ہوائی اڈے  کو دوسری جنگ عظیم  کے دور کے ایک بم برآمد ہونے کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے۔

لندن ایئرپورٹ کو اس وقت بند کردیا گیا جب تعمیراتی کام کرنے والے مزدوروں نے ایئر پورٹ کے قریب سے گزرنے والے دریائے تھامس سے دوسری جنگ عظیم میں استعمال کیا جانے والا بم برآمد کیا۔

لندن ایئرپورٹ کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’تعمیراتی کام کے دوران دوسری جنگ عظیم کے بم کی کنگ جورج فائیو ڈوک پر دریافت کے بعد لندن شہر کا ایئرپورٹ بند کردیا گیا۔

  بم دریافت ہونے کے بعد میٹرو پولیٹن پولیس کو اس مقام پر طلب کیا گیاجنہوں نے اس مقام کے اطراف میں رائل نیوی کی تعیناتی اور بم کی ساخت کے حوالے سے تصدیق کی۔

ایئرپورٹ کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ایئرپورٹ کا عملہ میٹ پولیس، رائل نیوی اور دیگر اداروں سے مکمل تعاون کررہا ہے۔

میٹ پولیس کے مطابق بم کو مذکورہ مقام سے ہٹانے کا عمل جاری ہے جبکہ رائل نیوی نے بم کے اطراف میں 214 میٹر کا علاقہ خالی کردیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں قیمتی جانوں کو محفوظ کیا جاسکے۔



متعللقہ خبریں