صدر پوٹین کا دورہ مصر، اہم معاہدوں پر دستخط کا امکان

بتیا گیا ہے کہ صدر ولادیمیر پوٹین آئندہ ہفتے مصر کا دورہ کریں گے جس کے  دوران سیاسی، معاشی، توانائی اور تجارتی تعلقات کو وسعت دینے پر  بات چیت  ہوگی

863884
صدر پوٹین کا دورہ مصر، اہم معاہدوں پر دستخط کا امکان

روسی ذرائع   کا کہنا ہے کہ صدر ولادیمیر پوٹین آئندہ ہفتے مصر کا دورہ کریں گے جس کے  دوران سیاسی، معاشی، توانائی اور تجارتی تعلقات کو وسعت دینے پر  بات چیت  ہوگی۔

دورہ مصر کے دوران پوٹین مصر کے صدر عبدالفتح السیسی سے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں استحکام اور سلامتی سے متعلق امور پر بات چیت کریں گے۔

پوٹین کے دورے سے قبل گزشتہ ہفتے روسی حکومت اعلان کر چکی ہے کہ روس اور مصر نےسمجھوتے کا ایک مسودہ تیار کیا ہےجس کے تحت روسی طیارے مصر کے فوجی اڈے استعمال کر سکیں گے۔

سیسی کے دور میں مصر نے روس کے ساتھ فوجی تعلقات کو فروغ دیا ہے اور روسی  اسلحہ  خریدنے کے لیے متعدد سمجھوتوں پر دستخط کیے ہیں۔


ٹیگز: #پوٹین , #مصر

متعللقہ خبریں