حکومت سازی کےلیے چانسلر مرکل اور ان کی جماعت ایس پی ڈی سے ملاقات کرے گی

ایس پی ڈی کے رہنما مارٹن شلُز نے اپنی پارٹی کانگریس سے خطاب میں کہا تھا کہ قومی مفاد میں مرکل کی جماعت سی ڈی یو کی حمایت کی جا سکتی ہے جس سے یورپ مضبوط ہو گا

864171
حکومت سازی کےلیے چانسلر مرکل اور ان کی جماعت ایس پی ڈی سے ملاقات کرے گی

جرمن چانسلر انگیلا مرکل اور ان کی جماعت کرسچیئن ڈیموکریٹک یونین حکومت سازی کے لیے ملک کی دوسری بڑی جماعت سوشل ڈیموکریٹک پارٹی سے ملاقات کرے گی ۔

 ایس پی ڈی کے رہنما مارٹن شلُز نے اپنی پارٹی کانگریس سے خطاب میں کہا تھا کہ قومی مفاد میں مرکل کی جماعت سی ڈی یو کی حمایت کی جا سکتی ہے جس سے یورپ مضبوط ہو گا۔

 ایس پی ڈی کی جانب سے مرکل کے ساتھ مل کر حکومت سازی کے مذاکرات کے آغاز کے اعلان سے جرمنی میں گزشتہ کئی ماہ سے جاری سیاسی بحران کے خاتمے کی امید پیدا ہو گئی ہے۔

 واضح رہے کہ ستمبر میں ہونے والے انتخابات میں میرکل کی جماعت واضح اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو پائی تھی۔



متعللقہ خبریں