شام سے داعش کا صفایا کر دیا گیا ہے: روسی جرنیل

روسی فوج کے سربراہ  ویلری  گیراسی موف  نے کہا ہے کہ شام میں دہشت گرد تنظیم داعش کو دریائے فرات کے علاقے میں شکست دے دی گئی ہے

شام سے داعش کا صفایا کر دیا گیا ہے: روسی جرنیل

روسی فوج کے سربراہ  ویلری  گیراسی موف  نے کہا ہے کہ شام میں دہشت گرد تنظیم داعش کو دریائے فرات کے علاقے میں شکست دے دی گئی ہے۔

 واضح رہے کہ  روس شامی خانہ جنگی میں صدر بشار الاسد کی حکومت کا سب سے بڑا حامی ہے۔ روسی نیوز ایجنسی TASS کے مطابق ،روسی جرنیل  نے کہا ہے کہ دریائے فرات کے مشرقی اور مغربی کناروں پر جاری فوجی آپریشنز ختم کر دیے گئے ہیں اور دہشت گردوں کو مکمل شکست دے دی گئی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ بعض مقامات  پر چھوٹے پیمانے پر مزاحمت تاحال  موجود ہو سکتی ہے۔



متعللقہ خبریں