شمالی جرمنی : مسافر ٹرین مال گاڑی سے ٹکرا گئی،درجنوں افراد زخمی

جرمن صوبے شمالی  رائن ویسٹ فیلیا میں گزشتہ شب ٹرین کے ایک حادثے  میں 47 افراد زخمی ہو گئے ہیں

شمالی جرمنی : مسافر ٹرین مال گاڑی سے ٹکرا گئی،درجنوں افراد زخمی

جرمن صوبے شمالی  رائن ویسٹ فیلیا میں گزشتہ شب ٹرین کے ایک حادثے  میں 47 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

 ریلوے حکام نے بتایا کہ ایک مسافر ٹرین شہر نوئس کے قریب کھڑی ایک مال گاڑی سے ٹکرا گئی۔

زخمیوں میں سے تین کی حالت نازک ہے۔

بتایا گیا ہے کہ مسافر ٹرین میں 150 افراد سوار تھے۔

 حادثے میں مسافر ٹرین کی اگلی بوگیاں شدید متاثر ہوئی ہیں تاہم  ابھی تک حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔



متعللقہ خبریں