روس نے متعدد امریکی اداروں کو غیر ملکی ایجنٹ قراردے دیا

روس نے ذرائع ابلاغ کے نو امریکی اداروں کو غیر ملکی ایجنٹ قرار دے دیا جن میں وائس آف امریکہ اور ریڈیو فری یورپ بھی شامل ہیں

روس نے  متعدد امریکی اداروں کو غیر ملکی ایجنٹ قراردے دیا

روس نے ذرائع ابلاغ کے نو امریکی اداروں کو غیر ملکی ایجنٹ قرار دے دیا ہے۔

روسی محکمہ انصاف کے مطابق ، ان میں وائس آف امریکہ اور ریڈیو فری یورپ بھی شامل ہیں۔

صدر ولادیمیر پوٹن کی جانب سے ایک قانون پر دستخط کرنے کے بعد سے غیر ملکی سرمائے سے چلنے والے نشریاتی اداروں کی سخت نگرانی کی جا رہی ہے۔

 امریکہ  نے  گزشتہ ماہ  روسی ٹیلی وژن چینل ’آر ٹی‘ کا غیر ملکی ایجنٹ کے طور پر اندراج کر دیا تھا۔  جس کے جواب میں روس میں غیر سرکاری تنظیموں کے حوالے سے بھی اسی طرح کے قوانین لاگو کر دیے گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں