فرانس: لیبیا میں غلاموں کی منڈی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

پیرس میں، لیبیا میں یورپ جانے کے خواہش مند غیر قانونی نقل مکانوں کے لئے غلاموں کے منڈی قائم ہونے کے خلاف  احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

فرانس: لیبیا میں غلاموں کی منڈی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں، لیبیا میں یورپ جانے کے خواہش مند غیر قانونی نقل مکانوں کے لئے غلاموں کے منڈی قائم ہونے کے خلاف  احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرین پیرس  میں لیبیا کے سفارت خانے کے سامنے جمع ہوئے اور یہاں سے معروف شاہراہ شانزے لیزے کی طرف مارچ کی۔

احتجاجی مظاہرے کی وجہ سے پولیس نے بھاری حفاظتی اقدامات کئے  ہوئے تھے۔

مظاہرین نے لیبیا میں غلاموں کی منڈی کے قیام کے مقابل خاموش رہنے پر امریکہ اور یورپی ممالک  پر تنقید کی۔

واضح رہے کہ امریکی ٹیلی ویژن چینل سی این این نے یورپ جانے کے خواہش مند  غیر قانونی نقل مکانوں کی لیبیا میں غلاموں کی حیثیت سے فروخت کے بارے میں خبر نشر کی تھی۔



متعللقہ خبریں