جرمنی میں حکومت سازی کی کوششیں،مذاکرات کا عندیہ

جرمن سیاسی جماعتوں نے گزشتہ روز حکومت سازی کے لیے جاری مذاکرات میں پیش رفت کا عندیہ دیا ہے

جرمنی میں حکومت سازی کی کوششیں،مذاکرات کا عندیہ

جرمن سیاسی جماعتوں نے گزشتہ روز حکومت سازی کے لیے جاری مذاکرات میں پیش رفت کا عندیہ دیا۔

 یہ مذاکرات گزشتہ تین ہفتوں سے جاری ہیں تاہم، متعلقہ سیاسی جماعتوں کے درمیان مختلف موضوعات پر پائے جانے والے اختلافات کی وجہ سے اب تک کوئی ٹھوس رفت سامنے نہیں آئی تھی۔

یاد رہے کہ  چانسلر انگیلا میرکل کی جماعت ستمبر میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں واضح برتری حاصل کرنے میں ناکام رہی تھی اور اسے اب حکومت سازی کے لیے گرین پارٹی اور فری ڈیموکریٹک پارٹی کی مدد درکار ہے۔

خبر کے مطابق ،پیش رفت کے باوجود فی الحال ان جماعتوں کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باقاعدہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔



متعللقہ خبریں