دو فوجیوں کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول ہے، ولندیزی وزیر دفاع مستعفی

افریقی ملک مالی میں ہالینڈ کے دو فوجیوں کی ہلاکت کے بعد شدید تنقید کے باعث ولندیزی  وزیر دفاع جینین ہینِس اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئی ہیں

819951
دو فوجیوں کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول ہے، ولندیزی وزیر دفاع مستعفی

افریقی ملک مالی میں ہالینڈ کے دو فوجیوں کی ہلاکت کے بعد شدید تنقید کے باعث ولندیزی  وزیر دفاع جینین ہینِس اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئی ہیں۔

 اُن کے علاوہ ہالینڈ کی فوج کے سربراہ نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

 دی ہیگ میں  پارلیمان سے اپنے خطاب میں خاتون وزیر دفاع نے کہا کہ وہ مالی میں ایک عسکری مشق کے دوران دو ولندیزی فوجیوں کی ہلاکت سے متعلق خود پر عائد ہونے والی ذمے داری قبول کرتی ہیں۔

  یاد رہے کہ یہ فوجی  ایک ناقص دستی بم  کے اچانک پھٹنے سے گزشتہ سال  جولائی میں ہلاک ہو گئے تھے۔

 اس واقعے سے متعلق  تفتیشی رپورٹ کے نتائج گزشتہ ہفتے ہی سامنے آئے تھے۔



متعللقہ خبریں