جرمن چانسلر کی گاڑی پر ٹماٹروں کی بارش

دائیں بازو کے نظریات کے پیرو کاروں نے  مرکل پر ہوٹنگ کی اور "مرکل دفع ہو جاؤ" کے نعرے بلند کیے

جرمن چانسلر کی گاڑی پر ٹماٹروں کی بارش

 

کرسچن ڈیموکریٹ  یونین  پارٹی کی سربراہ اور جرمن چانسلر انگیلا مرکل   کی انتخابی مہم کے دوران  ان کی گاڑی پر ٹماٹر  پھینکے گئے۔

مرکل نے 24 ستمبر  کو منعقد ہونے والے عام انتخابات   کے سلسلے میں ریاست وولگاست میں ایک جلسہ کیا ۔

وولگاست پولیس کا کہنا ہے کہ مرکل کی گاڑی پر اسوقت  ٹماٹر پھینکے گئے جب وہ  جلسے کے مقام کو پہنچی تھیں۔

وہاں پر موجود   دائیں بازو کے نظریات کے پیرو کاروں نے  مرکل پر ہوٹنگ کی اور "مرکل دفع ہو جاؤ" کے نعرے بلند کیے۔

 



متعللقہ خبریں