نیتین یاہو کا سرخ قالین پر خیرمقدم صدر ماکروں کو زیب نہیں دیتا:اولیویا زیمر

پیرس میں اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے دورے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے فلسطینی یورپی اتحاد کی سربراہ اولیویا زیمرنے کہا صدر ماکروں کا عالمی قوانن کے منکرکےلیے سُرخ قالین بچھانا باعث شرمندگی ہے

نیتین یاہو کا سرخ قالین پر خیرمقدم صدر ماکروں کو زیب نہیں دیتا:اولیویا زیمر

پیرس میں فلسطینیوں کے حامیوں  اور جماعتوں نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے فرانس کے دورے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے یہودی بستیوں کی آباد کاری اور غزہ کے محاصرے کی اسرائیلی پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

احتجاج میں شریک افراد پیرس کے رپبلک اسکوائر پر جمع ہوئے۔

 انہوں نے ہاتھوں میں اسرائیلی وزیر اعظم کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں جن پر قاتل، فسطائی اور اذیت پسند درج  تھا۔

 فلسطینی یورپی اتحاد کی سربراہ اولیویا زیمر کے مطابق، فرانس کے صدر امانوئل ماکروں کا بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کرنے والے شخص کے سامنے سُرخ قالین بچھانا شرمندگی کا باعث ہے۔

 



متعللقہ خبریں