جرمن فٹ بال کلب کی بس میں تین دھماکے

جرمنی میں چیمپئنز لیگ کے ایک میچ میں حصہ لینے کے لیے جانے والی ’بورسيا ڈورٹمنڈ‘ فٹ بال ٹیم کی بس میں دھماکے سے کم از کم ایک کھلاڑی زخمی ہوا ہے

710681
جرمن فٹ بال کلب کی بس میں تین دھماکے
Borussia Dortmund-Monaco maçı öncesi patlama1.jpg

جرمنی میں چیمپئنز لیگ کے ایک میچ میں حصہ لینے کے لیے جانے والی ’بورسيا ڈورٹمنڈ‘ فٹ بال ٹیم کی بس میں دھماکے سے کم از کم ایک کھلاڑی زخمی ہوا ہے۔

زخمی ہونے والے کھلاڑی مارک بارٹرا کو اسسپتال لے منتقل کیا گیا ہے۔

مقامی پولیس کے ترجمان گورنا فورٹمن نے بتایا کہ کھلاڑیوں سے بھری بس جب ہوٹل سے اسٹیڈیم کی طرف روانہ ہوئی اس میں یکے بعد دیگرے تین دھماکے ہوئے.

دھماکوں سے بس کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں اور اس میں موجود کھلاڑی سخت خوف و ہراس کا بھی شکار ہوئے۔

اطلاعات کے مطابق آگ بجھانے والے عملہ بھی موقعے پر پہنچ گیا تھا۔

بعد ازاں پولیس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حکام اس واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں تاہم، بس میں ہونے والے دھماکے شدید نوعیت کے تھے۔

 پولیس کے مطابق بم سڑک کے کنارے لگے پودوں کے درمیان نصب کیے تھے جو بس کے گزرتے ہی پھٹتے چلے گئے۔

موناکو کے خلاف ہونے والا پہلے سے مقرر کردہ میچ کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

 اب یہ میچ آج  کو کھیلا جائے گا۔

 

 



متعللقہ خبریں