جرمنی: پی کےکے نواز گروپ نے ترکوں کی املاک پر حملہ کردیا

علیحدگی پسند  دہشت گرد تنظیم  پی کےکے  نے جرمن شہروں  ہمبرگ اور شیلز وگ ہالسٹین میں ترکوں کے کاروباری مراکز ،انجمنوں اورعمارتوں پر حملہ کر دیا جن کی شیدد مذمت کی گئی

622154
جرمنی: پی کےکے نواز گروپ نے ترکوں کی املاک پر حملہ کردیا

علیحدگی پسند  دہشت گرد تنظیم  پی کےکے  نے جرمن شہروں  ہمبرگ    اور شیلز وگ ہالسٹین  میں  ترکوں     کے کاروباری مراکز ،انجمنوں  اور عمارتوں پر حملہ کیا ۔

 بتایا گیا ہے کہ پی کےکے  کے حامی گروپ نے ہمبرگ میں  ترک ثقافتی  مرکز ، ایک مقامی اخبار کے دفتر اور ترک فٹ بال  کلب سمیت   ایک مسجد پر رنگ  پھینکا اور پٹرول بموں سے نقصان  پہنچانے کی کوشش کی ۔

یورپ میں آباد ترک نژاد برادری    کی کنفیڈریشن کے  صدر  جمال چیتین نے   ان واقعات کی مذمت کی اور حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ ان  میں ملوث افراد کو جلد از جلد گرفتار کریں ۔

انہوں نے ترک برادری سے  تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی  اور کہا کہ    ہم ان  تمام اشتعال انگیز واقعات کا جواب جمہوری طرز عمل  اپنا کر دیں گے۔



متعللقہ خبریں