گیس پروم ترک روس تعلقات کے معمول پر آنے کی منتظر

ہم ٹرکش سٹریم منصوبے کے حوالے سے کسی شیڈول کا تعین کرنے کے لیے ترکی اور روس کے باہمی تعلقات کے معمول پر آنے کے منتظر ہیں

453400
گیس پروم ترک روس تعلقات کے معمول پر آنے کی منتظر

گیس پروم ، ٹرکش سٹریم منصوبے پر عمل پیرا ہونے کے لیے تعلقات کے معمول پر آنے کا منتظر ہے۔

گیس پروم کے بورڈ آف ڈائڑیکٹرز کے چیئرمین اولیگ آکس یوتن کا کہنا ہے کہ وہ ٹرکش سٹریم منصوبے کے حوالے سے کسی شیڈول کا تعین کرنے کے لیے ترکی اور روس کے باہمی تعلقات کے معمول پر آنے کے منتظر ہیں۔

روسی خبر ایجنسی ریا نووستی کی جناب سے جاری کردہ خبر کے مطابق آکسیوتن نے قدرتی گیس پائپ لائن منصوبے کے حوالے سے کہا ہے کہ " ترکی اور روس کے مابین تعلقات معمول پر آنے کے بعد ہی بین الا حکومتی معاہدے پر دستخط کا عمل شروع ہو گا۔

روسی انرجی فرم گیس پروم ترکی کوفروخت کردہ قدرتی گیس کے حوالے سے اس سے قبل طے پانے والے معاہدے کے مطابق نرخوں میں 10٫25 فیصد کی کمی کا معاملہ اس معاہدے میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں