تاریخ میں آج کا دن 10
10/02/19

10 فروری سن 1074 دیوان لغت ترک کی تصنیف محمود کاشغری نے مکمل کی جسے ترک زبان کی پہلی لغت ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔
*** 10 فروری 1763 کے دن برطانیہ،فرانس اور اسپین کے درمیان 7 سالہ جنگ کے خاتمے کےلیے پیرس میں معاہدہ ہوا ،اس معاہدے کے نتیجے میں عالمی سمندروں پر برطانوی بحری بیڑوں کی دھاک بیٹھ گئی اور نو آبادیاتی علاقوں پر اس کا تسلط مزید پختہ ہوگیا ۔
*** سن 1948 آج کے دن نامور روسی فلم ہدایت کار سرگی آئزن اسٹین کی موت ہو گئی ۔ سن 1925 میں بننے والی فلم "ہڑتال" سے انہوں نے فنی زندگی کا آغاز کیا تھا جن کے لازوال شاہکاروں میں "پوٹیم کین" ایک جنگی بحری جہاز شامل ہے ۔
*** 10 فروری سن 1969 کے دن امریکی بحریہ کا چھٹا بیڑہ استنبول پہنچا جس کی آمد پر یونیورسٹی طلبہ نے مظاہرے کیے ۔