تاریخ میں آج کا دن 08
08/02/19

***8 فروری 1904 جاپانی نے اچانک ہی چینی بندرگاہ پورٹ آرتھر پر حملہ کرتےہوئے روسی بحر ی بیڑے کو نقصان پہنچایا جس کے نتیجے میں روس۔جاپان جنگ ہوئی جو کہ 2 سال جا ری رہی ۔
*** 8 فروری سن 1921 کا دن ترک پارلیمان نے آنتیپ شہر کی طرف سے فرانسیسی قابض قوتوں کے خلاف جرات مندانہ مزاحمت کے صلے میں اسے غازی کے خطاب سے نوازا اس طرح سے شہر کا نام غازی آنتیپ پڑ گیا ۔
***8 فروری 1922 امریکی صدر واران جی ہارڈنگ نے پہلی بار ریڈیو کو وائٹ ہاوس سے متعارف کروایا ۔
*** 1935 آج کے دن پارلیمانی انتخابات میں پہلی بار خواتین نے بھی حصہ لیا جس کے نتیجے میں 18خواتین رکن منتخب ہوئیں ۔
*** 8 فروری سن 1963 کے دن عراق میں عبداسلام عارف کی قیادت میں باس پارٹی نے اقتدار سنبھالتے ہوئے وزیراعظم قاسم کو قتل کر دیا ۔
*** 8 فروری 1951 مصطفی کمال اتاترک کی منہ بولی بیٹی اور ترکی کی پہلی خاتون پائلٹ صبیحہ گوکیچن نے جنگ کوریا میں شمولیت کےلیے رجوع کیا جس کی باز گشت یورپ میں بھی سنی گئی البتہ ان کی یہ خواہش پوری نہ ہوسکی ۔