کروشیا کی صدر ترکی کے سرکاری دورے پر

کروشیا کی صدر کولینڈا گرابر کیتارو وچ ، صدر رجب طیب ایردوان کی دعوت پر آج ترکی کے سرکاری دورے پر تشریف لا رہی ہیں

کروشیا کی صدر ترکی کے سرکاری دورے پر

کروشیا کی صدر کولینڈا گرابر کیتارو وچ ، صدر رجب طیب ایردوان کی دعوت پر آج ترکی کے سرکاری دورے پر تشریف لا رہی ہیں۔

صدارتی دفتر کے پریس مرکز سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق دورے کے دوران متوقع مذاکرات میں کروشیا اور ترکی کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلووں کا جائزہ لیا جائے گا اور  مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لئے ضروی اقدامات پر غور کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں مذاکرات میں علاقائی و بین الاقوامی پیش رفتوں پر تبادلہ خیالات کی بھی توقع کی جا رہی ہے۔



متعللقہ خبریں