سیرت طیبہ آنے والی نسلوں کے لئے ایک مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہے: صدر ایردوان

ایک مسلمان کا سیرت النبی کے ساتھ تعلق جس قدر مضبوط، محکم اور قوی ہو گا اس کا دین کے ساتھ تعلق بھی اتنا ہی مضبوط ہو گا: صدر ایردوان

سیرت طیبہ آنے والی نسلوں کے لئے ایک مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہے: صدر ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ اپنے نوجوانوں کی طرف سے منہ موڑنے والی قوم کا مستقبل اور استقلال خطرے میں ہوتا ہے۔

پیغمبر آخر الزمان حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیدائش کے ہفتے کی مناسبت سے کل استنبول میں صدر رجب طیب ایردوان کی شرکت سے عید میلاد النبی ہفتے کا آغاز ہوا۔

تقریب کے افتتاحی خطاب میں صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حیات طیبہ آنے والی نسلوں کے لئے ایک رہبر کی حیثیت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سنت اور سیرت  کے بغیر اسلام  کا زندہ رہنا  ممکن نہیں ہے۔ ایک مسلمان کا سیرت النبی کے ساتھ تعلق جس قدر مضبوط، محکم اور قوی ہو گا اس کا دین کے ساتھ تعلق بھی اتنا ہی مضبوط ہو گا۔

"ہمارے رسول اور نوجوان" کے مرکزی خیال کے ساتھ شروع ہونے والا ہفتہ عید میلاد النبی 24 نومبر تک مختلف تقریبات کے ساتھ جاری رہے گا۔



متعللقہ خبریں