پاکستان نے ترکی کو بھی "سی پیک" میں شرکت کی دعوت دے ڈالی

اسپیکر پارلیمان اسد قیصر نے ترک سفیر احسان مصطفی  یُرداکول سے ملاقات کے دوران کہا کہ اقتصادی راہداری کے سلسلے میں ہم ترکی کی شمولیت پر ممنون ہونگے

پاکستان نے  ترکی کو بھی "سی پیک" میں شرکت کی دعوت دے ڈالی

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان اور تر کی کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں 

 جناب  اسد قیصر نے ترکی کے پاکستان میں سفیر  احسان مصطفی  یُرداکول سے ملاقات کے دوران کہا کہ اقتصادی راہداری سے خطے کے تمام ممالک کے عوام برابر مستفید ہونگے ۔

 انہوں نے ترکی کو سی پیک منصوبوں میں شریک ہونے کی پیشکش کی ۔

ترک سفیر نے اسپیکر قومی اسمبلی کی پیشکش کو سراہا اور یقین دہانی کرائی کہ وہ اس سلسلے میں اپنی قیادت کو آگاہ کریں گے ۔

 ترک سفیر  نے اسپیکر قومی اسمبلی کو14دسمبر سے استنبول میں  القدس کے بارے میں منعقد ہونے والی پارلیمانی کانفرنس میں شرکت کرنے کی دعوت بھی دی۔

 دوسری جانب ،علاوہ ازیں اسدقیصرنے ایران کے سفیر ہنرمند دوست سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایران کے مابین قریبی دوستانہ تعلقات خطے میں امن ، تر قی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہیں۔

 ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اوراہم علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔



متعللقہ خبریں