ہمارا موقف امریکی توقعات کے تحت بدل نہیں سکتا: قالن

ترکی نے کہا ہے کہ امریکی توقعات پر پورا اترنے کے لیے شام میں  پی کےکے  کے حوالے سے انقرہ کا موقف تبدیل نہیں ہو گا

ہمارا موقف امریکی توقعات کے تحت بدل نہیں سکتا: قالن

ترکی نے کہا ہے کہ امریکی توقعات پر پورا اترنے کے لیے شام میں  پی کےکے  کے حوالے سے انقرہ کا موقف تبدیل نہیں ہو گا۔

صدارتی ترجمان  ابراہیم قالن کی طرف سے یہ بیان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے، جب واشنگٹن حکومت نے سرکردہ علیحدگی پسندوں  تنظیم کے سرغناوں  کے حوالے سے معلومات فراہم کرنے پر انعام کی پیشکش کی ہے۔

 امریکہ  نے پی کےکے  کے تین ایسے اہم   سرغناوں  کی گرفتاری سے متعلق اس انعام کا اعلان کیا ہے جو طویل عرصے سے ترکی کے خلاف  دشمنانہ کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

 ترک حکومت نے اس امریکی اقدام کو مثبت لیکن دیر سے اٹھایا جانے والا قدم قرار دیا ہے۔



متعللقہ خبریں