ایران پر پابندیاں قوانین اورسفارتی آداب کے منافی ہیں:صدر ایردوان

ایران پر عائد  تازہ پابندیوں کے بارے میں  صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ   یہ امریکی فیصلہ غلط ہے  جو کہ عالمی توازن کو بگاڑ دے گا، یہ امریکی فیصلہ  عالمی قوانین  اور سفارتی آداب کے بھی منافی ہے

ایران پر پابندیاں قوانین اورسفارتی آداب کے منافی ہیں:صدر ایردوان

 صدر رجب طیب ایردوان نے  اس با ت کو مسترد کر دیاہے کہ شمالی شام میں  امریکہ کو   دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ  مشترکہ گشت کی اجازت دی جائے گی ۔

 صدر نے یہ بات انصاف و ترقی پارٹی کے ہفتہ وار گروپ اجلاس سے خطاب کے  بعد  اخباری نمائندوں  سے بات کرتےہوئے کہی ۔

انہوں  نے  کہا کہ  یہ امر نا قابل  قبول ہوگا کیونکہ  اس سے  ہماری سرحدیں  غیر محفوظ ہو جائیں  گی  امید ہے کہ صدر ٹرمپ     انتظامیہ  کو ایسی حرکت  سے باز رکھیں  گے۔

 ایران پر عائد  تازہ پابندیوں کے بارے میں  صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ   یہ امریکی فیصلہ غلط ہے  جو کہ عالمی توازن کو بگاڑ دے گا، یہ امریکی فیصلہ  عالمی قوانین  اور سفارتی آداب کے بھی منافی ہے ۔

ہم ایران سے سالانہ  10 ارب مکعب  میٹر  گیس لیتےہیں لہذا ہمارے لیے یہ پابندیاں بے معنی ہیں۔

 



متعللقہ خبریں