ایردوان ۔ ٹرمپ ملاقات

مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات کے علاوہ دہشتگردی کے خلاف جدوجہد، سعودی صحافی جمال خاشقجی  کے مسئلے اور شام کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیالات کیا گیا

ایردوان ۔ ٹرمپ ملاقات

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔

صدارتی پریس مرکز سے جاری کردہ  بیان کے مطابق مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات کے علاوہ دہشتگردی کے خلاف جدوجہد، سعودی صحافی جمال خاشقجی  کے مسئلے اور شام کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔

مذاکرات میں ترکی میں کچھ عرصہ قید رہنے کے بعد ایک ہفتہ قبل رہا کئے جانے والے امریکی راہب اینڈریو برنسن سے متعلق قانونی عمل پر بات چیت کی گئی، ترکی اور امریکہ کے درمیان تعاون کو توسیع دینے  اور  ہر پہلو سے معمول پر لانے  کے عزم کا اعادہ کیا گیا اور فیتو دہشت گرد تنظیم سمیت  دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں تعاون کے موضوع پر غور کیا گیا۔

دونوں رہنماوں نے کہا کہ  ماہِ جون میں ترکی اور امریکہ کے درمیان منبچ کے موضوع پر طے پانے والے روڈ میپ پر فوری عمل درآمد کی ضرورت ہے انہوں نے 17 ستمبر کو ترکی اور روس کے درمیان طے پانے والے ادلب سمجھوتے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

ایردوان اور ٹرمپ نے جمال خاشقجی کے واقعے کے بھی پوری تفصیلات کے ساتھ منظر عام پر آنے کے موضوع پر اتفاقِ رائے کا اظہار کیا۔



متعللقہ خبریں