پاک ترک تعلقات میں نیاسنگ میل،ترک ٹینکر شپ پاک بحریہ کےنئےفلیٹ کی کمیشننگ تقریب میں صدرعلوی کی شرکت

صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ عالمی دہشتگردی اور بحری قزاقوں کے خلاف پاکستان بحریہ نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ پاک ترکی تعلقات پر ہمیں فخر ہے

پاک ترک تعلقات میں نیاسنگ میل،ترک ٹینکر شپ پاک بحریہ کےنئےفلیٹ کی کمیشننگ تقریب میں صدرعلوی کی شرکت

ترکی کے دفاعی صنعتی ادارے  کی  جانب سے   ایک ہی جنبش میں برآمدات کے سب سے بڑے منصوبوں میں سے  پاکستان بحریہ  کو ٹینکر  شپ فراہم کرنے کےمنصوبے کے تحت پہلا ٹینکر پاک ن بحریہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔  

اس سلسلے میں پاکستان کے شہر کراچی میں پاک بحریہ کے نئے فلیٹ ٹینکر کی کمیشنگ تقریب منعقدہوئی۔

پاک بحریہ کے نئے فلیٹ ٹینکر کی کمیشنگ تقریب میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نےبطور بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ 

دوران تقریب مہمان خصوصی صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کو21 توپوں کی سلامی دی گئی بعد از انہوں نے پریڈ کا معائنہ کیا۔

صدر عارف علوی نے پی این ایس معاون پاکستان نیوی ڈاک یارڈ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی این ایس معاون اپنی پیشہ ورانہ ذمےداریاں بھرپور انداز میں ادا کرےگا۔

انہوں نے کہا کہ پی این ایس معاون جدید ٹیکنالوجی سے لیس جہاز ہےجو کہ پاکستان نیوی کی آپریشنل صلاحیتوں میں اضافہ کرے گا۔

عارف علوی کا یہ بھی کہنا تھا کہ عالمی دہشتگردی اور بحری قزاقوں کے خلاف پاکستان بحریہ نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ پاک ترکی تعلقات پر ہمیں فخر ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملکی تاریخ کے پہلے کمبیٹ سپورٹ جہاز کی کمیشننگ باعث فخر ہے۔

اس دوران تقریب میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی بھی موجود تھےجبکہ ترکی کی جانب سے  دفاعی صنعتی  شعبے کے سربراہ     اسماعیل  دیمر ،  نائب وزیر دفاع   محسن دیرے،  دفاعی  ٹکنولوجی،   انجنئیرنگ اینڈ   ٹریڈ کے  سربراہ   احسان  قایا    اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فلیٹ ٹینکر ترکی کے تعاون سے کراچی شپ یارڈ میں تعمیر کیا گیا اورجہاز کو پی این ایس معاون کا نام دیا گیا ہے۔

یہ جہاز مختلف قسم کے میری ٹائم آپریشز سرانجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہےجبکہ جہاز بیک وقت دو ہیلی کاپٹرز ڈیک پر رکھنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔



متعللقہ خبریں