ہنگری کے ساتھ ہمارا  اتحاد مثالی حیثیت رکھتا ہے: صدر ایردوان

نیٹو، یورپی کونسل اور یورپی یونین جیسی بین الاقوامی تنظیموں کے دائرہ کار میں ہنگری کے ساتھ ہمارا  اتحاد مثالی حیثیت رکھتا ہے: صدر رجب طیب ایردوان

ہنگری کے ساتھ ہمارا  اتحاد مثالی حیثیت رکھتا ہے: صدر ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ نیٹو، یورپی کونسل اور یورپی یونین جیسی بین الاقوامی تنظیموں کے دائرہ کار میں ہنگری کے ساتھ ہمارا  اتحاد مثالی حیثیت رکھتا ہے۔

صدر ایردوان نے "دورہ ہنگری " کے عنوان سے رقم کردہ  تحریر کو اپنے سوشل میڈیا پیج سے شئیر کیا ہے۔

انہوں نے کہا  ہے کہ  ہنگری کے ساتھ ہمارے تعلقات  بہت دیرینہ ہیں اور ہم اس باہمی تعاون میں فروغ کے لئے دو طرفہ کوششیں کر رہے ہیں۔ نیٹو، یورپی کونسل اور یورپی یونین جیسی بین الاقوامی تنظیموں کے دائرہ کار میں ترکی اور ہنگری کے درمیان مثالی اتحاد پایا جاتا ہے۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ سال 2013 میں تشکیل پانے والی اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک تعاون کونسل کے ذریعے حالیہ 5 سالوں میں ہنگری کے ساتھ ہر شعبے میں دو طرفہ تعلقات میں اہم سطح کی پیش رفت کی گئی ہے۔ 2013 سے 2017 کے سالوں میں دو طرفہ تجارت کا حجم 38 فیصد اضافے کے ساتھ 2.6 بلین ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم ترکی۔ہنگری ٹریڈ فورم کے ساتھ  پُر اعتماد قدموں سے 5 بلین ڈالر  کے تجارتی حجم  کے ہدف کی طرف بڑھیں گے اور  رسل و رسائل سے لے کر توانائی تک اور تعمیرات سے لے کر سیاحت تک ایک وسیع میدان میں ہنگری  اور ترکی کے درمیان موجود تجارتی صلاحیت کو عملی شکل دینے کے لئے پُر عزم شکل میں کام کریں گے۔

صدر ایردوان نے رقم کردہ تحریر میں کہا ہے کہ افریقہ اور وسطی ایشیاء کے ساتھ بھی ہم اپنے امکانات کو باہم متحد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ افریقہ کی ترقیاتی کوششوں کے ساتھ تعاون کے لئے ہم ہنگری کے ساتھ مل کر کام کرنا جاری رکھیں گے۔ اس کے علاوہ ایشیاء اور ہنگری کے درمیان تعلقات کو مزید تقویت دینے اور ان میں تنوع پیدا کرنے کے لئے بھی ہمارا تعاون جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ ترکی اور ہنگری کے عوام باہمی دیرینہ دوستی کو مزید مضبوط بنانے کے لئے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو ثقافتی  شعبے میں بھی فروغ دینے کے لئے پُر عزم ہیں۔  میرے دورہ ہنگری کے دوران میری اور میرے وفد  کی مہمان نوازی پر میں جانوس ایڈر سمیت ہنگری کی پوری عوام کا مشکور ہوں۔

واضح رہے کہ صدر رجب طیب ایردوان سوموار اور منگل  کے دن ہنگری کے سرکاری دورے پر تھے۔



متعللقہ خبریں