امریکہ میں صدر ایردوان کی عالمی سربراہان سے ملاقاتیں

صدرِ ترکی کی تمام تر ملاقاتیں بند کمرے میں سر انجام پائیں

امریکہ  میں صدر ایردوان کی عالمی سربراہان  سے ملاقاتیں

صدر  رجب طیب ایردوان  نے ایرانی صدر حسن روحانی اور جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے  سے ملاقات کی۔

جناب ایردوان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جنرل اسمبلی کے 73 ویں اجلاس  میں شرکت کی غرض سے  نیو یارک  کے دورے کے دوران اولین طور پر جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں  وزیرِ خارجہ میولود چاوش اولو، وزیر دفاع خلوصی آقار، وزیر صحت فخرالدین کوجا اور وزیر ِ صنعت  و ٹیکنالوجی مصطفی ٰ وارانک  نے صدر ایردوان کی ہمراہی کی۔

ترک صدر نے بعد ازاں ایرانی ہم منصب حسن روحانی سے ملاقات کی، جس دوران وزیر خارجہ میولود چاوش اولو، وزیر خزانہ بیرات البائراک اور قومی خفیہ سروس کے چیئر مین حقان  فیدان    بھی موجود تھے۔

جناب ِ صدر نے علاوہ ازیں   عالمی اقتصادی فورم کے بانی وانتظامی امور کے صدر کلاز  شواب، شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے وزیر خارجہ قدرت اوزیر سائے  اور بیلجین وزیر اعظم چارلس مشل  سے ملاقاتیں کیں۔

یہ تمام تر ملاقاتیں بند کمرے میں سر انجام پائیں۔



متعللقہ خبریں