ادلب کے معاملے پرترک-روس اتفاق مثبت پیش رفت ہے: اقوام متحدہ

شامی شہر ادلب کے معاملے پر روس اور ترکی کے درمیان  اتفاق کو   اقوام متحدہ نے خوش آئند قرار دیا ہے

ادلب کے معاملے پرترک-روس اتفاق مثبت پیش رفت ہے: اقوام متحدہ

شامی شہر ادلب کے معاملے پر روس اور ترکی کے درمیان  اتفاق کو   اقوام متحدہ نے خوش آئند قرار دیا ہے۔

خبر کے مطابق،  روسی صدر ولاد میر پوٹن اور ترک صدر رجب طیب ایردوان کی ملاقات   کے  دوران دونوں ملکوں کے سربراہان کی جانب سے شامی شہر ادلب میں غیر فوجی علاقے کے قیام پر اتفاق کیا گیا تھا۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والی اس  پیش رفت کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

اپنے بیان میں انٹونیو گوٹیرش کا کہنا تھا کہ ادلب کو غیر فوجی علاقہ بنانے کے نتیجے میں لاکھوں شہریوں کی مشکلات آسان ہو جائیں گی۔

انہوں نے ادلب کی خانہ جنگی کے تمام فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ اس ڈیل کو کامیاب بنانے کی خاطر بھرپور کوشش کریں تاکہ وہاں جاری بحرانی صورتحال پر قابو پایا جا سکے۔

واضح رہے کہ ترک اور روس نے فیصلہ کیا ہے کہ اس دوران علاقے سے النصرہ  محاذ  سمیت تمام شدت پسند باغی گروہوں کو وہاں سے باہر نکالا جائے گا۔

اس سے قبل  صدر  ایردوان نے شام میں روسی حملوں کے تناظر میں کہا تھا کہ اس کی قیمت پوری دنیا کو ادا کرنی پڑے گی۔

 

 



متعللقہ خبریں