ترک وزیرخارجہ کی شاہ محمودقریشی سےملاقات، صدرایردوان کااہم پیغام پاکستان کی اعلیٰ قیادت کوپہنچایں گے

ترکی کے وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو پاکستان کے اس اہم دورے میں وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کریں گے اور پاکستان کی نئی قیادت کو ترک صدر کا پیغام پہنچائیں گے

ترک وزیرخارجہ کی شاہ محمودقریشی سےملاقات، صدرایردوان کااہم پیغام پاکستان کی اعلیٰ قیادت کوپہنچایں گے

ترک وزیر خارجہ میولوت  چاوش اولو  اعلیٰ سطح کے وفد کے ساتھ اسلام آباد پہنچ گئے ہیں ۔

ترک وزیرخارجہ کی دفتر خارجہ میں پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی، دونوں ممالک میں وفود کی سطح پر مذاکرات جاری ہیں۔

پاکستان کی جانب سے وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جبکہ ترکی کی جانب سے ترک وزیر خارجہ اپنے اپنے وفد کی قیادت کر رہے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات، تجارتی اور اقتصادی تعاون پر بات چیت کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ترکی کے وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو پاکستان کے اس اہم دورے میں وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کریں گے اور پاکستان کی نئی قیادت کو ترک صدر کا پیغام پہنچائیں گے۔ترک وزیر خارجہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کریں گے جس میں عالمی امور، دوطرفہ تعاون اور دفاعی معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔

دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ اعلیٰ میں وفود کے سطح پر مذاکرات بھی ہوں گے جن میں تجارت ،باہمی تعلقات اور اقتصادی تعاون پر بھی بات چیت ہوگی۔

وزیرخارجہ میولوت چاوش اولونئی حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد چوتھے وزیرخارجہ ہیں جو پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچے ہیں۔

خیال رہے کہ ترک وزیر خارجہ پاکستان کے نئے صدر مملکت عارف علوی کو اپنی اور ترک صدر کی جانب سے مبارک باد بھی پیش کریں گے۔

واضح رہے کہ ترکی اور پاکستان دو ایسے دوست ممالک ہیں جو عالمی پلیٹ فارم پر ایک جیسا موقف رکھتے ہیں اور دونوں ممالک مسئلہ کشمیر اور مسئلہ قبرص کے حل پرایک دوسرے کا مکمل ساتھ دیتے چلے آرہے ہیں۔



متعللقہ خبریں