ادلب پر حملہ بارود کے ڈھیر میں کسی چنگاری سےکم نہیں ہوگا:صدارتی ترجمان

صدارتی ترجمان ابراہیم قالن  نے کہا ہے کہ شامی شہر ادلب  پر حملہ  بارود  کے ڈھیرمیں چنگاری کے مترادف ہوگا

ادلب پر حملہ بارود  کے ڈھیر میں کسی چنگاری سےکم نہیں ہوگا:صدارتی ترجمان

 صدارتی ترجمان ابراہیم قالن  نے کہا ہے کہ   شامی شہر ادلب  پر حملہ  بارود  کے ڈھیرمیں چنگاری کے مترادف ہوگا۔

  ابراہیم قالن نے  وزرا  کابینہ کے اجلاس  کے بعد ایک بیان میں کہا کہ  ہمیں امید ہے کہ  امریکہ،مغربی  اور علاقائی ممالک  اس موضوع پر  بالغ النظری کا مظاہرہ کرتےہوئے  ادلب پر کسی ممکنہ  کاروائی   سے باز رہیں گے۔

 ترجمان نے کہا کہ  ادلب پر حملہ  بارود کے ڈھیر میں کسی چنگاری سے کم نہیں ہوگا جس سے  عالمی سلامتی کو بھی خطرہ لاحق ہو جائے گا،ساتھ ہی انہوں نے  امید ظاہر  کی  کہ   مسئلہ شام  کے موضوع پر  تمام طرفین   سنجیدگی سے غور کرتےہوئے اس کا حل تلاش کریں گے۔

 



متعللقہ خبریں