وزیرخارجہ مولود چاوش اولوصدرایردوان کاخصوصی پیغام لیکر14ستمبرکودوروزہ دورہ پاکستان پرروانہ ہورہے ہیں

وزیر خارجہ مولود چاوش اولو اپنے اس دورے میں  صدر رجب طیب ایردوان کا ایک اہم پیغام  وزیر اعظم  عمران خان کو پہنچائیں گے اورپاکستان کے نئے صدر عارف علوی کوصدر ایردوان اور اپنی جانب سے مبارکباد بھی پیش کریں گے

وزیرخارجہ مولود چاوش اولوصدرایردوان کاخصوصی پیغام لیکر14ستمبرکودوروزہ دورہ پاکستان پرروانہ ہورہے ہیں

وزیر خارجہ مولود چاوش اولو14 ستمبر سے پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہو رہے ہیں ۔

وہ اپنے اس دورے میں  صدر رجب طیب ایردوان کا ایک اہم پیغام  وزیر اعظم  عمران خان کو پہنچائیں گے  اور پاکستان کے نئے صدر عارف علوی کوصدر ایردوان اور اپنی جانب سے مبارکباد بھی پیش کریں گے۔

 وزیر خارجہ مولود چاوش اولو حکومت پاکستان کے ساتھ   تعلقات   نئی حکومت  کے  دور میں بھی اسی جوش و جذبے سے جاری رکھنے  اور  ان تعلقات کو مزید فروغ دینے کا  ترک  لیڈر شپ کو پیغام بھی پہنچائیں گے۔

 وزیر خارجہ مولود چاوش اولو وزیراعظم عمران خان حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد چوتھے وزیر خارجہ ہیں جو پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔

وزیر خارجہ مولود چاوش اولو ستمبر کواسلام آباد  میں اپنے قیام کے دوران   وزیراعظم عمران خان، صدرعارف علوی اور وزیر خارجہ  شاہ محمود قریشی سے الگ الگ ملاقات کریں گے۔  وزیر خارجہ مولود چاوش اولواپنے پاکستانی  ہم   منصب شاہ محمود قریشی کے ساتھ وفود کی سطح پر وزارت خارجہ میں مذاکرات بھی کریں گے۔

 وزیر خارجہ مولود چاوش اولو  کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ   اور دیگر  اہم شخصیات سے بھی  ملاقات کی توقع کی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق   وزیر خارجہ مولود چاوش اولو  کے دورہ پاکستان کے دوران ترکی اور پاکستان کے درمیان تعلقات   کے تمام پہلووں کا   جائزہ لیا جا ئے گا ۔ علاوہ ازیں  علاقائی صورتِ حال  خاص طور پر شام کی تازہ ترین  صورتِ حال  اور عالم اسلام کے دیگر اہم موضوعات  پر بھی غور کیا جا ئے گا۔

یاد رہے ترکی اور پاکستان   دو ایسے  دوست اور برادر ممالک ہیں  جو  عالمی پلیٹ فارم پر ایک جیسا موقف رکھتے ہیں  اور دونوں ممالک  مسئلہ کشمیر اور مسئلہ قبرص کے حل  پر ایک دوسرے  کا مکمل ساتھ دیتے چلے آرہے ہیں  ۔



متعللقہ خبریں