ادلب میں جنگ بندی کو جلد یقینی بنایا جائے:وزیر دفاع

وزیر دفاع خلوصی عقار کا کہنا تھا کہ شام کے صوبے ادلب پر فضائی اور زمینی حملوں کا سلسلہ روک کر علاقے میں فائر بندی کو یقینی بنایا جانا چاہیے

ادلب میں جنگ بندی کو جلد یقینی بنایا جائے:وزیر دفاع

وزیر دفاع خلوصی عقار کا کہنا تھا کہ شام کے صوبے ادلب پر فضائی اور زمینی حملوں کا سلسلہ روک کر علاقے میں فائر بندی کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔

انقرہ میں افغانستان کے قومی دن کی  تقریب کے دوران عقارنے باور کرایا کہ ترکی ادلب میں مستقل فائر بندی چاہتا ہے۔

 انہوں نے زور دیا کہ اس وقت ترکی کے لیے اہم ترین مقصد کم سے کم وقت میں اِدلب پر تمام زمینی اور فضائی حملوں کا روکا جانا اور علاقے میں جنگ بندی اور استحکام کو یقینی بنانا ہے۔

ترک وزیر دفاع کے مطابق، ادلب میں فائر بندی کو یقینی نہ بنانے اور اس پر حملے کی صورت میں شہریوں ، بچوں اور بالخصوص عمر رسیدہ افراد کے لیے بڑے مصائب جنم لیں گے۔



متعللقہ خبریں