ترکی، سوڈان کو افریقہ کی جانب کھلنےو الے دروازے کی نگاہ سے دیکھتا ہے

دونوں ملکوں کے مابین تعاون  ہر گزرتے دن مزید بہتری کی جانب گامزن   ہے، ترک وزیر

ترکی، سوڈان کو افریقہ کی جانب کھلنےو الے دروازے کی نگاہ سے دیکھتا ہے

وزیر ِ جنگلات وزراعت بیکر پاک دیمرلی  کا کہنا ہے کہ ترکی اور سوڈان کے مابین تجارتی حجم   کا ہدف 10 ارب ڈالر ہے۔

بیکر پاک دیمرلی نے سوڈان ۔ ترکی اقتصادی فورم سے خطاب کرتے ہوئے  اس جانب توجہ مبذول کرائی کہ دونوں ملکوں کے مابین تعاون  ہر گزرتے دن مزید بہتری کی جانب گامزن   ہے۔

سوڈانی وزیر جنگلات و زراعت عبداللہ سلیمان  نے بھی اس موقع  پر کہا کہ ہم ترک  سرمایہ کاروں کے ساتھ کام کرنے کے متمنی ہیں، سوڈان ایک وسیع رقبے کا مالک ہے اور یہ سرمایہ کاروں کے یہاں  پر کھیتی باڑی پر توجہ دینے  کا منتظر ہے، اراضی ہمارے پاس ہے لیکن ٹیکنالوجی ترکی کے پاس۔

وزیرِ تجارت  فاتح متین نے بھی فورم سے خطاب میں کہا کہ ترکی سوڈان کو افریقہ کی جانب کھلنے والے ایک دروازے کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں