صدر ایردوان کا دورہ جرمنی ستمبر میں ہوگا

صدر رجب طیب ایردوان دو روزہ دورے پر 28 ستمبر کو جرمنی  روانہ ہونگے جہاں  جرمن صدر فرانک والٹر اشٹائن مائر ان کا  خیر مقدم کریں گے

صدر ایردوان کا دورہ جرمنی ستمبر میں ہوگا

صدر رجب طیب ایردوان دو روزہ دورے پر 28 ستمبر کو جرمنی  روانہ ہونگے جہاں  جرمن صدر فرانک والٹر اشٹائن مائر ان کا  خیر مقدم کریں گے۔

 استقبالیہ تقریب میں ایردوان کو جرمن فوج گارڈ آف آنر پیش کرے گی۔

وہ اس دورے کے دوران جرمن صدر کے علاوہ چانسلر انگیلا مرکل سے بھی ملاقات کریں گے۔

جرمن صدر اپنے ترک ہم منصب کے اعزاز میں28 ستمبر کو ایک عشائیہ بھی دیں گے۔

مرکل اور ایردوان کی ملاقات کے ایجنڈے  کو دونوں ملکوں کے اعلیٰ سطحی اہلکار قریبی مشاورت و رابطہ کاری سے حتمی شکل دینے میں مصروف ہیں۔

یاد رہے کہ  ترک اور جرمن تعلقات میں سردمہری پائی جاتی ہے۔



متعللقہ خبریں