ہم قبرصی ترکوں کو عدم حل کا شکار بنانے کی اجازت نہیں دیں گے، صدر ایردوان

ایردوان نے قبرص پُر امن کاروائی کی 44ویں سالانہ یاد  کے حوالے سے  اپنا پیغام جاری کیا

ہم قبرصی ترکوں کو عدم حل کا شکار بنانے کی اجازت نہیں دیں گے، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ ترکی  قبرصی  ترک عوام  کو عدم حل  کے شکار ہونے کی اجازت نہیں دے گا۔

جناب ایردوان نے قبرص پُر امن کاروائی کی 44ویں سالانہ یاد  کے حوالے سے  اپنا پیغام جاری کیا ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ "قبرصی یونانی انتظامیہ کے مؤقف کی بنا پر مذاکرات  سے حسب ِ منشاء نتائج حاصل نہیں کیے جا سکے ۔ جزیرے میں حل کا حصول مشرقی بحیرہ روم  میں استحکام کے قیام میں  اہم سطح کی خدمات فراہم کرے گا۔  ترکی ابتک کی طرح آئندہ بھی ہمیشہ قبرصی ترک بھائیوں کے شانہ بشانہ رہے گا۔"

 

 



متعللقہ خبریں