ایردوان ۔ ماکرون ملاقات

صدر رجب طیب ایردوان کی فرانس کے صدر امانوئیل ماکرون کے ساتھ ملاقات

ایردوان ۔ ماکرون ملاقات

صدر رجب طیب ایردوان نے فرانس کے صدر امانوئیل ماکرون کے ساتھ ملاقات کی۔

نیٹو سربراہی اجلاس  کے سلسلے میں بیلجئیم کے دارالحکومت برسلز میں موجودصدر ایردوان اجلاس کے دوسرے دن بھی مذاکرات کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اس دائرہ کار میں  انہوں نے اپنے فرانسیسی ہم منصب ماکرون کے ساتھ ملاقات کی۔

ایک گھنٹہ 15 منٹ پر مشتمل مذاکرات میں ترکی کے وزیر خارجہ میولود  چاوش اولو، وزیر دفاع حلوصی آقار  اور صدارتی دفتر کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل  اور سفیر ابرہیم قالن نے بھی شرکت کی۔

واضح رہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے کل جرمن چانسلر اینگلا  مرکل کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کی تھی۔



متعللقہ خبریں