ترکی: نائب صدر اور وزراء نے حلف اٹھا لیا

صدر رجب طیب ایردوان کی طرف سے کل متعین کئے جانے والے نائب صدر فواد اوکتائے اور نئے وزراء نے قومی اسمبلی کی جنرل کمیٹی میں حلف اٹھا کر فرائض کا آغاز کر دیا

ترکی: نائب صدر اور وزراء نے حلف اٹھا لیا

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کی طرف سے کل متعین کئے جانے والے نائب صدر فواد اوکتائے اور نئے وزراء نے قومی اسمبلی کی جنرل کمیٹی میں حلف اٹھا کر فرائض کا آغاز کر دیا ہے۔

قومی اسمبلی کی جنرل کمیٹی کا اجلاس  عبوری اسپیکر دُرمُش یلماز  کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

یلماز نے نائب صدر فواد اوکتائے  کے لئے مستقبل میں کامیابیوں کی تمنا کا اظہار کیا اور انہیں  نئی کابینہ کی  جنرل کمیٹی میں مدعو کیا۔

دُرمُش یلماز نے کہا کہ آئین کی رُو سے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو، وزیر انصاف عبدالحمید گُل، وزیر خزانہ بیرات آلبائراک اور وزیر داخلہ سلیمان سوئے لُو کی اسمبلی ممبر شپ ختم ہو گئی ہے۔

بعد ازاں ترتیب کے ساتھ نائب صدر فواد اوکتائے ، وزیر انصاف عبدالحمید گُل ، سماجی بہبود و خاندان کی وزیر زہرہ  زمرد سلجوق ، وزیر ماحولیات و شہری منصوبہ بندی مراد کُروم، وزیر خارجہ میولود چاوش اولو، وزیر توانائی و قدرتی وسائل فاتح دونمیز، یوتھ اینڈ اسپورٹس  کے وزیر مہمت محّرم قصاب اولو، وزیر خزانہ بیرات آلبائراک، وزیر خزانہ سلیمان سوئے لُو، وزیر سیاحت و ثقافت مہمت ایرسوئے، وزیر تعلیم ضیاء سلجوق، وزیر دفاع حلوصی آقار، وزیر صحت فخر الدین کھوجا، وزیر صنعت و ٹیکنالوجی مصطفیٰ وارانک، وزیر زراعت و جنگلات بکر پاک دیمیر، وزیر تجارت روح سار پیک جان اور وزیر رسل و رسائل و انفراسٹرکچر جاحت توہران  نے ڈائس پر آ کر حلف اٹھایا۔

نئے وزراء، کابینہ کی نشستوں کی بجائے کمیشن کی نشستوں پر بیٹھے۔

قومی اسمبلی کے عبوری اسپیکر دُرمُش یلماز  نے نشست  کو 12 جولائی بروز جمعرات دن 2 بجے  اسمبلی اسپیکر کے انتخاب کے لئے متوقع  اجلاس  تک برخاست کر دیا۔



متعللقہ خبریں