مقامی وسائل پر مشتمل ترکی کا جدید دفاعی سسٹم

ترکی   کے جدید دفاعی نظام کو مقامی  وسائل استعمال کرتے ہوئے   تیار   کرنے کا نسلسہ بڑی تیزی سے جاری ہے

مقامی وسائل پر مشتمل ترکی کا جدید دفاعی سسٹم

ترکی   کے جدید دفاعی نظام کو مقامی  وسائل استعمال کرتے ہوئے   تیار   کرنے کا نسلسہ بڑی تیزی سے جاری ہے۔

ترکی   اپنی فضائی ضروریات  کو پورا کرنے کے لیے  تمام امکانات بروئے کا ر لانے میں مصروف ہے۔

ترکی  کے فضائی اور  میزائل  پر مشتمل دفاعی نظام  کی روڈ میپ  وضح کرتے ہوئے اسے تیار کرنے کے لیے تمام  مقامی سطح پر امکانات کو بروئے کار لایا جا رہا ہے اور انہیں جدید سہولتوں سے آراستہ کیا جا رہا ہے۔  ملکی سطح پر  تیار کردہ ماڈل کے دائرہ کار  میں ترک فرموں کی نگرانی میں غیر ملکی فرموں سے بھی رجوع کرتے ہوئے   تمام ضروری  اقدامات اختیار  کیے جا رہے ہیں اور  دفاعی نظام کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

علاوہ ازیں  ڈیزائننگ  اور  ماڈل کو فائنل شکل دینے  کے تمام منصوبے مقامی سطح پر  ہی تیار کیے جا رہے ہیں۔ اس مقصد کے لیے   اسیلسان  اور راکٹ سین سمیت  کئی ایک دفاعی پیدا وار کی  فرمیں  اپنے تمام امکانات بروئے کار لاتے ہوئے     دوباری سرمایہ کاری روکنے کے ساتھ ساتھ  غیر ممالک  کے ساتھ رقابت   کرتے ہوئے   اپنے  کام کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

فضائی دفاعی نظام سے  متعلق اہم ترین حکمتِ عملی مقاصد میں سے  ایک"فضائی دفاعی سیکٹر کے  حوالے سے اندرونِ ملک  امکانات و قابلیت کو بروئے کار لاتے ہوئے  ترکی  کے فضائی  دفاعی نظام میں مدد گا ر ثابت ہونے والے منصوبو ں  کو عملی جامہ پہنانا ہے۔"

اس حکمتِ عملی کی روشنی میں نیٹو  کے زیریں امور گروہوں  اور بین الامملکتی دفاعی صنعتی تعاون امور کی طرح کی سرگرمیوں میں  شراکت کرتے ہوئے فضائی دفاعی نظام  کے فروغ اور اس کی پیدا وار سے متعلق   کرہ ارض میں عمل درآمد کردہ طریقہ کاروں کا قریبی طور پر جائزہ  لیا جا رہا ہے۔

حصار منصوبے کےدائرہ کار میں  منظر عام پر آنے والے منصوبوں  کے اندرون  ملک  اور ایکسپورٹ ورژنز  کے بارے میں  لازمی اقدامات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے  40 کلو میٹر سے بھی زیادہ دور ی پر  دُور مار کرنے والے  ایک نظام کی تخلیق کاعمل جاری ہے۔

گیوک تع منصوبے کے دائرہ عمل میں  فروغ دیے جانے والے فضائی-بری میزائل کو حصار کے دائرہ کار میں  تیاری مکمل ہونے والے مقامی نظاموں   میں بروئے کار لایا جا سکتا ہے۔

علاوہ ازیں کورکت منصوبے کے دائرہ عمل میں تیار کردہ نظام کی سمندری پلیٹ فارم پر نصبی  کے تجربات بھی  پایہ تکمیل کو پہنچیں گے۔ اس طرح ترک بحریہ  کے  نظام کی ضروریات کو اندرون ِ ملک سے پورا کیا جائیگا۔

حصار نامی  میزائل  کا تجربہ کامیابی سے جاری:

 ترک  دفاعی صنعت  کے دو اہم نام اسیل سان اور راکٹ سان   کے اشتراک سے حصار نامی دفاعی میزائل  نظام کے تجربات انتہائی کامیابی سے جاری  ہے ۔

کم  اور درمیانی  مسافت کے حامل  یہ میزائل  فوجی اڈوں ، بندرگاہوں ،فوجی تنصیبات  اور فضائی حملوں  کی روک تھام  کےلیے   استعمال ہونگے۔

حصار اے سن 2020  اور حصار او 2021 میں  فوج کو  تسلیم  کیےجائیں گے۔

 سمندری سرحدوں کا محافظ کورکت:

 ترک بری فوج  کے پاس موجود"  کورکت" دفاعی نظام جنگی بحری جہازوں  کو میزائل حملوں سے محفوظ رکھے گا۔

اس مقصد کے ساتھ ابتدائی پروٹو ٹائپ کے طور پر تیار کئے جانے والے Korkut-D سسٹم کو بحریہ کمانڈ آفس  کے تعاون سے تربیتی بحری جہاز  TCG مہمت پاشا میں نصب کیا گیا۔ سسٹم کے ساتھ کئے گئے تجربات  نے ثابت کیا کہ Korkut-D کو بحری جہازوں کو میزائل حملوں سے محفوظ رکھنے کے لئے استعمال کیا جا سکے گا۔

سسٹم کے تجربات کے دوران Korkut-D نے تعین، تعاقب اور فائر  کے لئے مخصوص تمام فنکشنز کو آپریٹر کی مداخلت کے بغیر آٹو میٹک  طور پر پورا کیا اور میزائل حملے کی شکل میں تیز رفتاری کے ساتھ سطح سمندر سے قریب آتے اہداف  کو فائرنگ کر کے تباہ کر دیا۔

طویل المسافت اسٹریٹجی

ترکی، طویل مسافت کی فضائی و میزائل دفاعی ضروریات  کو مختصر  مدت میں روس سے S-400 میزائل خرید کر پورا کرے گا۔

درمیانی مدت کی ضروریات کے لئے ترکی دیگر ممالک کے ساتھ مل کر تیار کردہ سسٹموں  کی طرف رجوع کرے گا اور اس وقت آسیلسان، راکٹسان اور یوروسام کی شراکت سے  SAMP-T فضائی دفاعی سسٹم سے زیادہ ترقی یافتہ سسٹم سے کانسیپٹ  کی نشاندہی کے لئے کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

جبکہ طویل مدت کے لئے مکمل طور پر مقامی  طویل المسافت فضائی و میزائل دفاعی سسٹم کا ملک بننے کا ہدف رکھتا ہے۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

          



متعللقہ خبریں