صدر ایردوان اورصدرممنون حسین کی ٹیلی فون پربات چیت، دونوں رہنماوں کی ایک دوسرے کوعید کی مبارکباد

بات چیت میں  افغانستان -  پاکستان  امن اور تعاون   ایکشن پلان  کے دائرہ کار  میں ہونے والے مذاکرات   میں ہونے والی مثبت پیش رفت پر اپنی خوشی کا اظہار کرنے والے صدر ایردوان  نے فلسطین کے موضوع پر بھی   بین الاقوامی   پلیٹ فارم پر اتحاد کی اہمیت کواجاگر کیا

صدر ایردوان اورصدرممنون حسین کی ٹیلی فون پربات چیت، دونوں رہنماوں کی ایک دوسرے کوعید کی مبارکباد

صدر رجب طیب ایردوان  نے پاکستان  کے  صدر ممنون حسین سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔

 بات چیت میں دونوں رہنماؤں   ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد پیش کی ہے۔

بات چیت میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے  کے عظم کا اظہار کرتے ہوئے  دونوں رہنماؤں نے علاقائی  صورتِ حال پر بھی بات چیت کی۔

بات چیت میں  افغانستان -  پاکستان  امن اور تعاون   ایکشن پلان  کے دائرہ کار  میں ہونے والے مذاکرات   میں ہونے والی مثبت پیش رفت پر اپنی خوشی کا اظہار کرنے والے صدر ایردوان  نے فلسطین کے موضوع پر بھی   بین الاقوامی   پلیٹ فارم پر اتحاد کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

صدر ایردوان اور صدر ممنون حسین نے   عید کے موقع پر  ترکی اور پاکستان  سمیت عالم ِ اسلام  اور پوری انسانیت باعث رحمت  بننے کی بھی تمنا کی ہے۔



متعللقہ خبریں